انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں آ سکتی ہیں۔سونامی زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹرکے دائرے میں ممکن ہیں۔
