کرونا ویکسین ناک کے ذریعے استعمال میں لانا زیادہ مفید قرار

امریکہ کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا ویکسین کو انجیکشن کی بجائے بخارات یا قطروں کی صورت میں ناک کے ذریعے استعمال میں لانا زیادہ مفید ہو سکتا ہے۔

ییل یونیورسٹی کے ماہرین نے پروفیسر اکیکو ایواساکی کی قیادت میں یہ تحقیق چوہوں پر انجام دی جس کے نتائج ’’سائنس امیونولوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی کے ماہرین نے دوران تحقیق چوہوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا ، ایک گروپ کو انفلوئنزا ویکسین کا انجکشن جبکہ دوسرے گروپ کو ناک کے ذریعے ویکسین دی گئی۔

5 ہفتوں بعد معلوم ہوا کہ ناک کے راستے ویکسین لینے والے چوہوں میں انفلوئنزا (زکام/ فلُو) وائرس سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی مقدار، انجکشن کے ذریعے ویکسین لینے والے چوہوں کے مقابلے میں بہت زیادہ اور بہتر پائی گئی۔

ناک سے دی گئی ویکسین چوہوں کے جسم میں زیادہ مقامات تک پہنچی اور اس نے اینٹی باڈیز بنانے والے خلیوں کو بھی خوب سرگرم کیا۔

Back to top button