لبنانی صدر اپنے ساتھیوں کو بیچنے کے بجائے عوام کو حقیقی دشمن سے بچائیں: ایران

 

 

 

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے لبنانی صدر جوزف عون کے بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں،اپنے ملک کو حقیقی دشمن سے نجات دلائیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ لبنانی صدر جوزف عون نے اپنے حمایتیوں کو چھوڑدیا،وہ اپنا گلا گھوٹنے والوں کے پیچھے چل رہے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر لبنان کے معاملات میں مداخلت کرنے کے لبنانی صدر جوزف عون کے بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ صدر عون کے بیانات سن کر ایسا لگتا ہےجیسے لبنان کے پانچویں حصے پر ایران نے قبضہ کر رکھاہو،چوتھائی لبنانی آبادی کو ایران نے بےگھر کیا ہو اور روزانہ بمباری بھی ایران ہی کررہا ہو۔

ایران مذاکرات کےلیے لبنان کو استعمال کرنا بند کرے: لبنانی وزیراعظم

عباس عراقچی نے لبنانی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! لبنان کو اصل دشمن سے بچائیں،امریکا کے ساتھ لبنان کارڈ استعمال کرنا ہوتاتو معاہدہ کافی پہلے ہوچکا ہوتا۔

یاد رہے کہ لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے جاری مذاکرات میں لبنان کو سودے بازی کے مہرے کے طور پر استعمال کررہا ہے،ایران کو لبنان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

 

Back to top button