ایران مذاکرات کےلیے لبنان کو استعمال کرنا بند کرے: لبنانی وزیراعظم

 

 

 

لبنان کے وزیراعظم نواف اسلام نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے مذاکرات میں شرائط بہتر کرنے کےلیے لبنان کو مہرے کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نواف اسلام نے اقوام متحدہ سے فوری طور پر انسانی بنیاد پر امداد کی اپیل کےلیے پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر انہوں نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے جنوبی علاقوں پر رحم کیجیے اور اپنے مذاکرات میں شرائط کو بہتر کرنے کےلیے اس علاقے اور یہاں کے لوگوں کو بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔

لبنانی وزیراعظم نے کہاکہ ہم اس خطے کے لوگ ہیں،لبنان کسی اور کےکھیل کےلیے بارگیننگ چپ نہیں ہے اور جنوبی علاقہ کسی کا محفوظ محاذ نہیں ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کو عام شہریوں پر حملے کرنے اور جنوبی لبنان کو تباہ کرنے سے روکے۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے لبنان کے تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور بےگھر شہریوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کےحوالے سے کہاکہ حکومتی ریلیف میں 10 لاکھ بےگھر افراد اور جنوبی علاقے میں موجود 50 ہزار شہریوں کو نقد امداد دینے کا منصوبہ شامل ہے۔

لبنانی وزیراعظم بےگھر لبنانی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی باعزت اور بحفاظت اپنی سرزمین پر واپسی ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

ایران کے خلاف اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ فوجی اڈے قائم کیے : امریکی میڈیا کا دعویٰ

نواف سلام نےکہا کہ لبنان نے اسرائیل کی دستبرداری اور اپنے شہریوں کی گھروں میں واپسی ممکن بنانے کےلیے نسبتاً مشکل راستہ اپناتےہوئے مذاکرات کو ترجیح دی۔

 

Back to top button