انگلینڈ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران حکومتی جماعت کو جھٹکا

انگلینڈ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران حکمران جماعت کو جھٹکا لگا ہے، جوکہ الیکشن کے دوران سینکڑوں سیٹوں سے محروم ہوگئی ہے۔
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی سیکڑوں نشستوں سے محروم ہوگئی جب کہ لبرل ڈیموکریٹس کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔
برمنگھم میں لیبرپارٹی کی اکثریت برقرار ہے اور بریڈفورڈ میں بھی لیبرپارٹی نے میدان مارلیا، اسکاٹ لینڈ میں انس سرورکی قیادت میں لیبرتیسرے سے دوسرے نمبر پرآگئی جب کہ برطانیہ بھرمیں کئی خواتین سمیت سیکڑوں پاکستانی بھی کونسلر منتخب ہوگئے۔
