انیل کپور کا اپنی اہلیہ کے نام محبت بھرا خط

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انیل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور کی شادی کو 39 برس ہوگئے۔

یاد رہے کہ ان دونوں کی شادی 19 مئی  1984 کو ہوئی تھی۔ وہ آج اپنی شادی کی سالگرہ منارہے ہیں۔

اس موقع پر 66 سالہ انیل کپور نے اہلیہ کو ایک محبت بھرا خط تحریر کیا ہے،  اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے۔

تصویر پر کیپشن کچھ یوں ہے، ہم سے 50 برس تک محبت کی مبارکباد۔

کیپشن میں مزید تحریر کیا کہ محبت کی ایک کہانی جو 50 برس قبل شروع ہوئی، جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گی۔ میں یہ کبھی نہیں سمجھ سکا کہ آپ نے شادی کے یہ 39 اور اس سے قبل ڈیٹنگ کے 11 برس اتنی اچھی طرح سے کیسے گزارے۔

انیل کپور نے مزید لکھا کہ میری پیاری سی اہلیہ آپ کو ہماری شادی کی پچاسویں سالگرہ مبارک ہو۔

Back to top button