آئی فون 16 پرو ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟تصاویر آگئیں

ایپل کی آئی فون 16 سیریز ابھی کئی ماہ بعد متعارف کرائی جائے گی۔تصاویرمنظرعام پرآگئیں
آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کا ممکنہ ڈیزائن ابھی سامنے آگیا ہے۔میک ریومرز نے آئی فون 16 پرو ماڈلز کے پروٹوٹائپ خاکے جاری کیے ہیں۔یہ دونوں فونز دیکھنے میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس جیسے ہی نظر آتے ہیں۔
البتہ تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کا ڈسپلے سائز زیادہ بڑا ہوگا جبکہ ان کے دائیں جانب پاور بٹن سے نیچے کیپچر بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔آئی فون 16 پرو میں 6.27 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے جبکہ 16 پرو میکس کا ڈسپلے 6.85 انچ کا ہو سکتا ہے۔
