جاپان میں زلزلے کے 5 روز بعد 90 سالہ خاتون ملبے سے زندہ برآمد

جاپان میں زلزلے کے 5 روز بعد 90سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری کو وسطی جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس نے جاپان کے ساحلی علاقے کو نا صرف ہلا کر رکھ دیا بلکہ سونامی کے خطرے کو بھی بڑھا دیا۔
یکم جنوری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 161 تک جا پہنچی ہے۔زلزلےسےہونےوالے نقصان کا حتمی تخمینہ ابھی نہیں لگایاجاسکاہے جب کہ 200سےزائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
