ورزش دماغی صحت کیلئے بہترین قرار

ماہرین صحت نے ورزش دماغی صحت کیلئے بہترین قرار دیدی ۔

ورزش کرنے کی عادت دماغی صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جسمانی طور پر متحرک رہنے سے دماغ کے ان حصوں کا حجم بڑھ جاتا ہے جو یادداشت اور سیکھنے کے عمل سے جڑے ہوتے ہیں۔درحقیقت اس کے لیے زیادہ سخت ورزش کرنے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں سے بھی یہ فائدہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے 10 ہزار سے زائد افراد کے ایم آر آئی اسکینز کرائے گئے تھے۔

Back to top button