آرمی چیف سے ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ترک بری فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات کی گئی جبکہ اس دوران ترک چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا اور دونوں حکام کی جانب سے افغان صورتحال، بارڈر مینجمنٹ سمیت علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پرزور دیا جبکہ فریقین نے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی سے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

Back to top button