پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی گئی

حکومت نے پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دیدی، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دی،
جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ منظورہ کردہ قومی سلامتی پالیسی کو کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگا۔
وفاقی وزراء، عسکری قیادت، دیگر اعلیٰ حکام، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شریک ہوئے، اجلاس کے دوران افغانستان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان اس موقع پر کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری طاقت رکھتا ہے۔

Back to top button