آریان خان کو منشیات کیس میں بڑا ریلیف
ممبئی ہائیکورٹ نے کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں بڑا ریلیف دیتے ہوئے ہر ہفتے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر میں حاضری لگانے کی شرط ختم کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آج ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ جب بھی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم آریان خان کو طلب کریگی انہیں بذات خود دہلی آ کر پیش ہونا پڑے گا۔
آریان خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ ہر جمعے کو این سی بی کے دفتر کے دورے کے دوران ان پر میڈیا کی جانب سے الزامات لگائے جا رہے ہیں، جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر موجود ایک جہاز سے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم ان کے خلاف ناکافی ثبوتوں کی بنا پر انہیں 28 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا۔
