ٹیسٹ میچ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل کپتانی سے ہٹانے کا بتایا گیا

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سلیکشن کمیٹی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی سے ہٹانے سے متعلق صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل آگاہ کیا گیا تھا۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہلی نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے کپتانی کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ 8 دسمبر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکشن کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ان سے رابطہ کیا گیا اور ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بتایا گیا۔

کوہلی نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ پانچوں سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں ون ڈے ٹیم کا کپتان نہیں ہوں گا جس پر میں نے جواب دیا کہ ’ٹھیک ہے۔

Back to top button