آسٹریلیا: تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید بے قابو

آسٹریلیا میں تیز ہواؤں نے گریٹر لندن جتنے رقبے پر پھیلی شدید آگ مزید بے قابو کر دیا جس سے آگ ہولناک آتشزدگی میں تبدیل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ کے مقامی فائر سروس کمشنر شین فٹسمنز نے کہا کہ آج صورتحال مشکل ہے، کچھ دنوں کے سکون کے بعد یہ گرم اور خشک ہوا ہے جو دوبارہ بڑا چیلنج بن رہی ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز اور پڑوسی علاقے وکٹوریہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جہاں ان 2 آتشزدگیوں پر توجہ دی جارہی ہے جو مل کر 6 لاکھ ایکڑ کے رقبے پر ایک اور ہولناک آگ میں بدل رہی ہے۔
اس حوالے سے فائر سروس ترجمان انتھونی بریڈ اسٹریٹ نے کہا کہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ شعلے خشک بجلی کڑکنے سے بھڑکے۔صورتحال کے پیش نظر نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کی سرحد کے اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو علاقہ چھوڑنے اور درضہ حرارت میں شدید اضافے کی پیش گوئی کے باعث ’تباہ کن صورتحال‘ (ہنگامی) کو 48 گھنٹوں کی توسیع دے دی۔نیو ساؤتھ ویلز کے وزیراعلیٰ گلیڈیز برجیکلین کا کہنا تھا کہ ریاست میں ایک سو 30 ساے زائد جگہ آگ بھڑک رہی ہے جس میں سے صرف 50 ساے زائد پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔
دوسری جانب ہزاروں افراد پر مشتمل نکالی گئی ریلی میں حکومت سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
