فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین کرنا نہایت مشکل تھا

نامور اداکارہ حنا الطاف نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے لیے اداکار فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانا نہایت مشکل تھا۔
اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک مزاحیہ انٹرویو دیتی نظر آئیں۔ ایک موقع پر شو کے میزبان نے حنا الطاف سے سوال کیا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں اگر فواد خان ان کے ساتھ کام کررہے ہوتے اور انہیں رومانوی سین شوٹ کرنا ہوتا تو کیا آپ ان سے متاثر ہوجاتی؟

اس پر حنا الطاف کا کہنا تھا کہ میں نے عماد عرفانی کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کیا وہ صحیح رہا، میں نے فیصل رحمٰن کے ساتھ بھی رومانوی سین شوٹ کیا ہے لیکن وہ خاصہ مشکل رہا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصل رحمٰن کچھ زیادہ رومانوی ہوجاتے ہیں، مطلب اگر انہیں انگلی پکڑنی ہوگی تو وہ ہاتھ پکڑ لیں گے، مجھے اپنا الارم لگانا پڑتا ہے کہ بس کچھ ہو نہ جائے۔حنا الطاف کے مطابق میں نے می ٹو مہم کے نام سے فیصل رحمٰن کو ڈرانا شروع کردیا تھا جس کے بعد وہ کہتے تھے میں آپ کو ہاتھ نہیں لگارہا۔شو کے دوران میزبان نے حنا الطاف سے ان کے ٹیٹو کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنا ٹیٹو بےحد پسند ہے اور اس سے بہت پیار ہے۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک پروجیکٹ میں فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروایا تھا — فوٹو: انسٹاگرامخیال رہے کہ حنا الطاف نے اپنے ہاتھ میں ‘عالم’ نام کا ٹیٹو بنوایا ہوا ہے اور اس سے قبل ایک شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ٹیٹو ان کے ڈاکٹر کے نام پر ہے جنہوں نے اداکارہ کو ڈپریشن سے باہر آنے میں مدد کی۔انٹرویو کے دوران حنا الطاف نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد بہت سے نیوز شوز دیکھتے ہیں لیکن انہیں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں۔
واضح رہے کہ یہ وہی انٹرویو ہے جس میں حنا الطاف نے اداکار منیب بٹ کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کچھ ماہ قبل ان کی اس شو سے لی گئی چند ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی جبکہ مکمل قسط اب ریلیز ہوئی ہے۔

5d29e4e3ec62eاداکارہ منال خان نے اپنے ایک انٹرویو میں حنا الطاف کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد حنا الطاف نے بھی بدلہ لیتے ہوئے منیب بٹ کو برا اداکار کہا جبکہ ایمن اور منیب کی شادی کی تقریبات پر بھی مذاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button