آسٹریلیا سے شکست،انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رن سے شکست دے دی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے287 رن کا ہدف ملا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 71 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کیمرون گرین47، اسٹیو اسمتھ 44 اور مارکس اسٹوئنس نے35 رن بنائے، ایڈم زیمپا 29 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ وارنر نے 15، ٹریوس ہیڈ نے 11، پیٹ کمنز نے 10 اور جوش انگلس نے3 رن بنائے، مچل اسٹارک 10 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سےکرس ووکس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں، لیئم لیونگسٹن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
