فوج میں اعلیٰ سطحی ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر کئی اہم تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر 6 افسران کی ترقیاں کردی گئیں۔اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹوئٹ کی۔ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے ان 6 افراد کے ناموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جن میجر جنرلز نے ترقی پائی ہے ان میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
Promotions in the #Army : 6 Major Generals have been promoted to the Rank of Lieutenant General. Those promoted include MG Akhtar Nawaz , MG Sardar Hassan Azhar Hayat, MG Asif Ghafoor, MG Salman Fayyaz Ghani , MG Sarfraz Ali,MG Muhammad Ali.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 25, 2020
دوسری طرف پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جرنل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔
Posting / Appointments: Lt Gen Majid Ehsan posted as Inspector General Arms, Lt Gen Syed Muhammad Adnan, Inspector General Training & Evaluation, Lt Gen Sardar Hassan Azhar Hayat, Military Secretary & Lt Gen Asif Ghafoor, Inspector General Communication & Information Technology.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 25, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
Posting & Appointments: Lt Gen Muhammad Abdul Aziz, Comd Lhr Corps, Lt Gen Muhammad Waseem Ashraf, Comd Multan Corps, Lt Gen Nadeem Ahmed Anjum, Comd Kci Corps, Lt Gen Khalid Zia, Comd Bahawalpur Corps, Lt Gen Sarfraz Ali, Comd Southern Command & Lt Gen Muhammad Ali, Comd ASFC.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 25, 2020
واضح رہے ترقی پانے والوں میں شامل آصف غفور پہلے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہیں دسمبر 2016 میں ڈی جی آئی ایس پی آر بنایا گیا تھا جس کے بعد رواں سال کے اوائل میں ان کا تبادلہ کرکے میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے ترجمان مقرر ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ پاک فوج میں وقتاً فوقتاً افسران کی تقرریاں اور تبادلے ہوتے رہتے ہیں، رواں سال جون میں نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔اس سے قبل مارچ میں پاک فوج کے میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔مارچ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں میڈیکل کور کے 11 افسران سمیت 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔
قبل ازیں گزشتہ سال 12 ستمبر کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 5 لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف عہدوں پر تقرریاں کی گئی، ان میں لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر شامل تھے۔اس سے ایک روز قبل پاک فوج کے 4 جنرل افسران کو میجر جنرل سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا تھا۔ستمبر 2019 میں ترقی پانے والے ان 4 میجر جنرل میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل تھے۔





