آمنہ الیاس نے 15 برس کی عمر میں ماڈلنگ کیسے شروع کی؟

نامور ماڈل آمنہ الیاس کو اپنی دلکشی پر صرف 15 برس کی عمر میں ہی ماڈلنگ کیلئے منتخب کر لیا گیا تھا، جب وہ اپنی بہن کے ساتھ فوٹو شوٹ پر گئیں تو فوٹو گرافر نے انہیں ماڈلنگ کے لیے بہترین چہرہ قرار دیا۔آمنہ الیاس نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مزاحیہ شو ’’حد کر دی‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ابتدائی کیرئیر، اداکارہ میرا کے ساتھ تعلقات اور دلچسپ واقعات کا تذکرہ کیا۔پروگرام کے شروع میں میزبان مومن ثاقب کے سوال پر ماڈل آمنہ الیاس نے بتایا کہ جب وہ 15 سال کی تھیں تو اپنی بہن عظمیٰ الیاس کے ساتھ ایک فیشن شوٹ میں ان کے ساتھ گئی تھیں۔میں اپنی بہن کے ساتھ فیشن شوٹ میں گئی تھی، رنگت میں سانولی اور جسامت میں بہت پتلی تھی، فراک پہنا ہوا تھا، بہن کی شوٹنگ کے دوران میں سیٹ پر تھی اور بہت شرمیلی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر موجود نامور فوٹوگرافر اور میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس نے مجھے دیکھا اور انہوں نے میری کچھ تصاویر بنائیں جو بہت خوبصورت آئی تھیں، انہوں نے وہ تصاویر اپنی والدہ کے ساتھ شیئر کیں اور انہی کی رضامندی سے بطور ماڈلنگ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، بطور ماڈل انہوں کا پہلا شوٹ نامور میگزین ’شی‘ کے لیے تھا۔نامور ماڈل نے فلم اسٹار میرا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بتایا کہ میرا جی کے ساتھ ان کا بہت اچھا تعلق ہے، ان کی جہاں میرا جی سے دوستی ہے وہیں بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں۔ ان کی میرا جی سے سیٹ پر بہت لڑائیاں ہوئی ہیں، مثال کے طور پر کبھی سکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہوجاتی تھی لیکن آخر میں وہ صلح کرلیتی تھیں۔آج کل اداکاروں کو ان کی خوبصورتی کے بجائے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کردار دیے جارہے ہیں، جو اچھی بات ہے، ہر انسان خوبصورت ہے، اداکار جو کردار اچھی طرح نبھا رہا ہے انہیں اسی کے لیے کاسٹ کرلینا چاہئے۔واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی ریمپ پر واک کرکے خود کو منوایا، انہوں نے چھوٹی سکرین سے قبل بڑی اسکرین پر اداکاری کی اور ان کی پہلی فلم ’زندہ بھاگ‘ 2013 میں ریلیز ہوئی۔پہلی فلم ریلیز ہوتے ہی آمنہ الیاس کے لیے نئی دنیا کے دروازے کھلے اور وہ فلموں کے بعد ڈراموں میں بھی دکھائی دینے لگیں اور بعد ازاں انہوں نے تھیٹرز میں بھی کام کیا اور لوگوں کو اپنی اداکاری سے گرویدہ بنایا، اگرچہ مداح آمنہ الیاس کو اچھی اداکارہ مانتے ہیں، تاہم وہ خود اعتراف کرتی ہیں کہ اب تک وہ کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہو جاتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی، آمنہ الیاس آخری بار بڑی سکرین پر 2019 کی مقبول فلم ’باجی‘ میں دکھائی دی تھیں جبکہ وہ چھوٹی سکرین پر 2017 میں دکھائی دی تھیں۔

Back to top button