آنجہانی سشانت سنگھ کے 5 رشتے دار ٹریفک حادثے میں ہلاک

خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی اداکار سوشانگ سنگھ کے 6 رشتہ دار ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے ہیں‌ ۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے افراد میں سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی او پی سنگھ جو کہ ہریانہ کے پولیس آفیسر ہیں کی بہن کی آخری رسومات میں شرکت کرکے جموئی جارہے تھے کہ گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور سوگیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی ایل پی جی سلنڈرز کے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

سپرٹنڈنٹ سشیل کمار نے اسے ایک خوفناک حادثہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ 4 افراد زخمی ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بہار کے وزیر اور سشانت سنگھ راجپوت کے رشتے دار نیرج سنگھ ببلو حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلخانہ سے ملاقات کے لیے جموئی پہنچ گئے ہیں۔

Back to top button