آٹے ، گھی ، چینی ، دالوں اور چاولوں پر سبسڈی ختم کرنے کی شرائط عائد
آئی ایم ایف نے پاکستان پر نئی شرائط عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیا آٹے ، گھی ، چینی ، دالوں اور چاولوں پر سبسڈی ختم کی جائے۔
اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں متوقع ہے ، سبسڈی کے خاتمے کے ساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے ، آئی ایم ایف کے مطابق صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی سبسڈی دی جائے۔
مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو 1 ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی جبکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت نے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔
