بلال سعید کنسرٹ کے دوران خواتین مداحوں کے ہتھے چڑھ گئے
پاکستانی معروف گلوکار بلال سعید کو کنسرٹ کے دوران خواتین مداحوں نے دبوچ لیا ، سیکیورٹی گارڈز نے بمشکل گلوکار کو خواتین سے چھڑایا۔
سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار بلال سعید کی شو کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں چند لڑکیوں کی جانب سے پکڑتے اور کھینچتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دوران کنسرٹ جب بلال سعید مداحوں کے قریب سے ہاتھ ہلاتے گزررہے تھے تو چند لڑکیوں نے ان کا ہاتھ پکڑ تے ہوئے اپنی جانب کھینچ لیا ۔
اس کے بعد وہاں موجود سکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی، سکیورٹی گارڈز آئے اور بلال سعید کو لڑکیوں سے چھڑواکر سٹیج کی جانب واپس لے گئے۔
