آگ سے کھیلنے والے راکھ ہوجائینگے، چینی صدر کی امریکی صدر کو دھمکی

چینی صدر شی جن پبگ نے تائیوان کے مسئلے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے والے راکھ ہوجائیں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو میں تائیوان کے حوالے سے کہا کہ امریکا ون چائنا پالیسی کا احترام کرے۔ آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے۔ تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چینی اورامریکی صدور کے درمیان دو گھنٹے سے زائد دورانیے کی کال میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم کو بتایا کہ امریکا تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔امریکا کی تائیوان کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے مجوزہ تائیوان کے دورے پرچین نے سخت ردعمل دیا ہے۔
