اپوزیشن جلسوں سمیت جو مرضی کر لے، این آر او نہیں دونگا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیرے کوئی بھی ہتھکنڈا اختیار کرلیں مجھے فرق نہیں پڑتا، میری طرف سے انہیں این آر او کبھی بھی نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے بعد ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج مجھ سے این آر او مانگنے کے لیے بڑی اور انتہائی مہنگی کوشش کی گئی، افسوس کے ساتھ کہتا ہوں میرا ہمیشہ کی طرح انہیں ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بہت ساری رقم اور وقت صرف کرکے سنگ دلی کا مظاہر کیا اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں، اپوزیشن کے اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لیے شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کتنی اہم ہے، یہ سب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے اور این آر او کے لیے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔
Pathetic. PDM spent so much money, time, effort & displayed utter callousness by endangering ppl's lives during COVID19 spike – showing the scant regard they have for citizens' safety & well-being. All this just to blackmail me into giving them an NRO to save their looted wealth.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 13, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں کہ میں کبھی انہیں این آر او نہیں دوں گا، مستقبل میں پی ڈی ایم کے بلیک میل کرنے اور بھی منصوبے ہوسکتے ہیں لیکن میرا پیغام واضح ہے میری حکومت کی طرف سے کبھی بھی کوئی این آر او نہیں آئے گا، لٹیرے کوئی بھی ہتھکنڈا اختیار کریں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔
Let me once again reiterate: I will never give an NRO. Whatever future plans of further blackmail PDM may have, my message is categorical: There will never be an NRO from my govt no matter what tactics the looters devise.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 13, 2020
