اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا: سلمان کا کترینہ کو پیغام


ایک جانب بالی ووڈ ڈول کہلانے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں پر سلمان خان کی جانب سے مکمل خاموشی ہے لیکن دوسری جانب بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے وکی کی اس واردات پر اداکار سلمان خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین موقع کی مناسبت سے ایک بھارتی فلم گانا مسلسل وائرل کر رہے ہیں جس میں ایک دل جلا عاشق اپنی محبوبہ کی بے وفائی کے بعد ‘اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا’ گاتا نظر آتا ہے۔

یاد رہے کہ انڈین میڈیا میں ان دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کے حوالے سے افواہیں گرم ہیں اور اب انڈین میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق شادی کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور محدود لوگوں کو دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں تاہم دونوں سلیبریٹیز نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ وکی کوشال سے پہلے کترینہ کیف اور سلمان خان کی ایک دہائی سے بھی پرانی دوستی کے چرچے تھے اور دونوں سلیبریٹیز کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، تاہم ایسا ہونے سے پہلے ہی کترینہ کی وکی کے ساتھ شادی کی خبریں سامنے آگئیں۔ دونوں کے تعلقات بارے میڈیا نے تب ہی سے خبریں دینا شروع کر دی تھیں جب کترینہ اور کوشل ممبئی میں ایک ’ڈنر ڈیٹ‘ پر دیکھے گئے تھے۔ اس موقع پر ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔ بعد ازاں ایک ایوارڈ شو می وکی کوشل نے کترینہ کیف کو براہ راست اسٹیج پر شادی کی آفر کردی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر حاضرین میں سلمان خان بھی موجود تھے جنہوں نے یہ پیشکش سننے کے بعد مایوسی میں اپنا سر ساتھ بیٹھے شخص کے کندھے پر گرا دیا تھا۔

اب جب دونوں کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تو سوشل میڈیا صارفین سلّو بھائی یعنی سلمان خان پر دلچسپ میمز بنا رہے ہیں۔
سوشیل مولیہ نامی صارف نے ایک ایڈٹ کی ہوئی تصویر لگائی ہے جس میں سلمان خان اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایک کے ہاتھ میں بندوق اور دوسرے کے ہاتھ میں پتھر نظر ارہا ہے جو کہ ایک موٹر سائیکل پر جا رہے ہیں۔ اس پر سوشیل نے لکھا ہے کہ ’خان برادر وکی اور کترینہ کی شادی پر جاتے ہوئے۔‘ موٹا بھائی کے نام سے ایک صارف نے بالی وڈ کی ایک فلم سے لی گئی تصویر پر لکھا کہ ’سلمان اپنے بھائیوں اور خاندان کے ہمرا وکی اور کترینہ کی شادی کو ہائی جیک کرنے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔‘ اسلم خان نامی صارف نے سلمان خان کا ایک پرانے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں سلمان خان کہتے ہیں کہ ’اپنا کیا لینا دینا‘۔ ٹویٹ میں صارف تاثردے رہا ہے کہ کترینہ کی قسمت میں اب کوئی وکی کوشال تو پھر سلمان خان کا اس معاملے سے کیا لینا دینا۔

ایسے میں کچھ سوشل صارفین تو اس تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ شاید سلمان خان کو کترینہ کی شادی کا دعوت نامہ بھی نہ ملے۔ یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ شادی میں شرکت کے لیے صرف سو منتخب افراد کو دعوت دی گئی ہے۔ بادشاہ نامی صارف نے بالی وڈ کی مشہور فلم ’تیرے نام‘ سے سلمان خان کی وہ تصویر لگائی ہے جس میں وہ اپنی محبوبہ کی محبت میں پاگل بن جاتے ہیں۔ اس تصویر پر طنزیہ لکھا ہے کہ ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ ۔
اس ٹویٹ میں بادشاہ اپنے ٹویٹ میں اظہار خیال کرتے ہیں کہ اگر کترینہ اور وکی کی شادی میں سلمان خان کو مدعو نہ کیا گیا تو ان کا یہی حال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 133 جیسا الیکشن پہلے کبھی نہیں‌ دیکھا
تیمور زمان نامی صارف نے بالی وڈ کی ایک مزاحیہ فلم سے لی گئی ایک تصویر پر لکھا کہ ’وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی میں سلمان خان اپنے ارباز اور سہیل کے ساتھ‘ جس میں تینوں اپنی پلیٹیں کھانے سے بھر رہے ہیں۔اس فلم میں ان تینوں دوستوں کو تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا تھا لیکن وہ پھربھی بن بلائے مہمان بن کر وہاں جا دھمکے تھے۔

Back to top button