ایرانی سرزمین پر آنے والے امریکی فوجی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے : ایرانی فوج

 

 

 

ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی نے امریکا کو خبردار کیا ہےکہ اگر کسی بھی امریکی فوجی نے ایرانی سرزمین پر قدم رکھا تو اسے زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی نے اپنے بیان میں کہاکہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی کارروائی کا مؤثر اور بھرپور جواب دینے کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی نے کہا کہ ملک کی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ایران کی سرحدوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کےلیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لائے گی۔

علی جہانشاہی نے کہاکہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتےگا۔اگر دشمن کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو ایرانی فوج اس کا فوری اور مؤثر جواب دے گی۔

امریکا ایران کے ساتھ نیم مذاکرات کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کی سرحدوں پر سکیورٹی انتظامات مسلسل فعال ہیں اور فوجی یونٹس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔

 

Back to top button