امریکا جنگ اور پابندیوں سے ایران میں حکومت نہیں گرا سکا : ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا کا خیال تھا کہ جنگ اور پابندیوں کے ذریعے شام کی طرز پر ایران میں بھی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، تاہم وہ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن نے منصوبہ بنایا تھا کہ 48 گھنٹوں کے اندر ایرانی حکومت کا خاتمہ کردیا جائے گا، لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود ایران آج ایک طاقتور اور باوقار ملک کے طور پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کو متحد اور مضبوط بنایا ہے، جب کہ ایرانی عوام کے حوصلے،عزم اور یکجہتی نے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ ایران کے زیادہ تر شہید کمانڈر اور سائنس دان سادہ زندگی گزارتے تھے۔ان کا ذاتی گھر تک نہ تھا جو ان کے بےلوث جذبے کی علامت ہے۔
ایران اور عمان کے درمیان نئے بحری راستے پر اصولی اتفاق
ان کا کہنا تھاکہ اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود قومی اتحاد نے ایران کو ناقابل تسخیر بنایاہوا ہے۔
ایرانی صدر نے کہاکہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطے بہت مشکل ہیں تاہم ان کی موجودگی ایرانی عوام کےلیے غیر معمولی طاقت کا سبب ہے۔
