صوبے بنانے کے خیال کو ترک کیا جائے : عبدالمالک بلوچ

سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ کاکہنا ہےکہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا،صوبے بنانے کے خیال کو ترک کیا جائے۔
کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سامنے بلوچستان کا مقدمہ رکھاہے۔
عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تجویز کردہ نکات پر عمل درآمد سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا جائے،مزیدصوبے بنانے کے خیال کو ترک کیا جائے۔
عبد المالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔
