امریکا ایران کے ساتھ سفارت کاری کےلیے تیار ہے: امریکی وزیر خارجہ

 

 

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کےلیے امریکا سفارت کاری کےلیے ہمیشہ تیار ہے لیکن سفارت کاری حقیقی ہونی چاہیے۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران کسی مفاہمت کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو وہ معاہدہ مؤثر نہیں رہ سکتا،امریکا نے ایران کے ساتھ کئی بار کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔

امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں ایران پر شدید حملہ کیا: ٹرمپ

مارکو روبیو نےکہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کررہا ہے،امریکا عالمی جہاز رانی کے تحفظ کےلیے ضروری اقدامات اٹھاتارہے گا لیکن دیگر ممالک کو بھی آگے آکر بوجھ بانٹنا ہوگا،چاہے وہ عسکری سازوسامان کی فراہمی ہو یا مالی معاونت کی۔

 

Back to top button