امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں ایران پر شدید حملہ کیا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر ایک اور شدید حملہ کیا ہے، جو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر انہیں گہرا افسوس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور ان کی یاد میں ایران کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کو عسکری لحاظ سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی کچھ میزائل، ڈرون اور محدود پیداواری صلاحیت موجود ہے، تاہم یہ پہلے کے مقابلے میں بہت کم رہ گئی ہے۔
ٹرمپ نےایران کایادداشت کومعطل کرنے کابیان غیراہم قرار دیدیا
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر اب امریکا کا کنٹرول ہے جبکہ ایران کسی چیز پر کنٹرول نہیں رکھتا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج رات بھی ایران کو سخت نشانہ بنایا گیا اور یہ کارروائی ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کی گئی۔
