ایپل، سیم سنگ نے گیلے فون کو خشک کرنے کی دلچسپ تجاویز بتا دیں

سمارٹ فونز کا گیلا ہو جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اکثر ہمیں اس قسم کے تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گیلے فون کو خشک کیسے کیا جائے تاکہ یہ محفوظ رہے، اس حوالے سے ایپل اور سیم سنگ کمپنیوں نے صارفین کیلئے آزمودہ تجاویز پیش کی ہیں۔تولیہ یا صاف کپڑے سے بیرونی حصے کو خشک کریں، سم کارڈ اور ہولڈر نکالیں اور اگر ممکن ہو تو فون کا پچھلا کوَر اور بیٹری بھی نکال کر خشک کریں، اس کے علاوہ فون کو بند کر دیں تاہم لیکن آئی فونز کو کھولا نہیں جا سکتا، اس لیے ایپل تجویز تجویز دیتا ہے کہ اسے آپ اپنے ہاتھ پر آہستہ سے اس طرح ماریں کہ چارجنگ اور ہیڈفونز کی پورٹس نیچے کی طرف ہوں تاکہ پانی باہر نکل سکے۔ سام سنگ ہیڈفونز جیک اور چارجنگ پورٹ سے نمی نکالنے کے لیے کاٹن بڈ استعمال کرنے کی تجویز دیتا ہے جبکہ ایپل اس کے خلاف ہے، اگر فون پانی کے علاوہ کسی دوسرے قسم کے مائع میں گرا ہے جیسے کولڈڈرنک، سمندری پانی یا کلورین شدہ پانی وغیرہ، تو سام سنگ فون کو صاف پانی میں چند منٹ کے لیے بھگونے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا نمکیات صاف ہوجائیں، گوگل کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کو خشک کرنے کیلئے اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔علاوہ ازیں فون کو خشک کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن سلیکا جیل بھی ہے، یہ ایک خشک کرنے والا ایجنٹ ہے جو بہت زیادہ نمی جذب کرتا ہے۔ سلیکا جیل عام طور پر پیکٹس میں آتا ہے۔ یہ گوشت، سمندری غذاؤں یا جوتوں جیسی مصنوعات کے ساتھ بھی آتا تاکہ انہیں خشک رکھا جا سکے۔

Back to top button