ایک صوبیداراور4 جوان مل جائیں تو حمزہ کو جیل میں ڈال دوں گا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ اگر میں ایک صوبیدار اور 4جوان دے دیئے جائیں تو میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دوںگا۔
عمر سرفراز چیمہ کا ایک بیان میں کہناتھا کہآئینی اورقانونی بحران کا شکارپنجاب کو طاقت کے زور پریرغمال بنا لیا گیا ہے،بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔
انکا کہنا تھامیں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی تھی۔

Back to top button