ایک منٹ میں سب سے زیادہ سیٹی بجا نے کاورلڈ ریکارڈ

متعدد عالمی ریکارڈ بنا کر گینیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ میں باربار نام درج کروانے والےامریکی شخص ڈیوڈ رش نے اس بار اپنی ساتھی کے ساتھ ٹیم بنا کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ سیٹی بجا کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابقامریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ریکارڈ کے لیے کی جانے والی حتمی کوشش سے قبل آندرے اورٹولف اور جوناتھن ہینن کے ساتھ ٹیم بنا کر دو علیحدہ مواقع پر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی لیکن ہر بار متعدد وجوہات کی بنا پر کوشش کو نااہل قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق بعد ازاں ڈیوڈ رش نے ہینن کی بیٹی ایرِن کے ساتھ کوشش کر کے 86 بار سیٹی بجا کر ریکارڈ بنایا، اس سے قبل 2018 میں برطانوی جوڑی نے 78 بار سیٹی بجا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

واضح رہے ڈیوڈ رش اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

Back to top button