بابراعظم کی ہم شکل بھارتی دُلہن کی تصاویر وائرل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ہم شکل دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں بہت سارے افراد کی شکلیں اور چہرے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور بعض دفعہ تو مرد اور خواتین کے چہرے بھی ایک دوسرے جیسے لگنے لگتے ہیں۔ایسا ہی کچھ بھارت کی دُلہن کے ساتھ بھی ہوا، جب ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں تو لوگوں نے انہیں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا، بھارتی ویب سائٹ ’’دکن ہیرالڈ‘‘ کے مطابق جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی دُلہن کی شادی کا فوٹوشوٹ میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا تو لوگوں نے دُلہن کو بابراعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا۔صارفین کے مطابق دونوں کے آئی بروز بھی تقریبا ایک جیسے ہیں لیکن باقی چہرہ زیادہ تر ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے، کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ دلہن کے روپ میں نظر آنے والا بابر اعظم ہی ہے، وہ پارٹ ٹائم ایسا کام کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے دلہن کی شکل بابر اعظم جیسی ہونے کو میک اپ کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ یہی تو میک اپ کا کمال ہوتا ہے جہاں زیادہ تر افراد نے دلہن کو بابراعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا، وہیں بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دلہن کی شکل عمر اکمل سے بھی ملتی ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے محمد رضوان کے شادی سے متعلق سوال کو دلچسپ جواب دے کر ٹال دیا، سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں محمد رضوان نے بابر کو کپتان کہتے ہوئے سوال کیا کہ کپتان آپ کی شادی کب ہے؟ اس پر بابر نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ آپ یہی سوال کریں گے، رضوان نے بابر سے کہا کہ جواب تو آپ کو دینا پڑے گا، رضوان کے اصرار پر بابر نے کہا کہ میں آپ کو اکیلے میں اس کا جواب دوں گا۔اس کے بعد میزبان نے بابر کیلئے خاتون مداح کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ آپ دوستوں کی شادیوں کا کھانا کھا کر تھکتے نہیں؟

Back to top button