وفات کے بعد ’’پونم پانڈے‘‘ کے ویڈیو پیغام نے سب کو چونکا دیا

معروف بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی وفات کی خبروں کے ایک روز بعد ان کے ویڈیو پیغام کو دیکھ کر مداح چونک اٹھے، اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے سروائیکل کینسر سے اپنی موت کی خبر موذی مرض سے آگاہی کیلئے پھیلائی تھی کیونکہ بھارت میں ان دنوں ’’سروائیکل کینسر‘‘ کیخلاف مہم جاری ہے۔2 فروری 2024 کو اچانک پونم پانڈے کی موت کی خبر نے سب کو چونکا دیا تھا، ان کی میڈیا ٹیم نے انتقال کی خبر انسٹا گرام پر جاری کی اور بتایا کہ 32 سالہ پونم پانڈے کی موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہوئی، ’’پونم پانڈے‘‘ نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بالکل ٹھیک اور زندہ ہیں۔پونم پانڈے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، میں نے یہ سب سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور اس کینسر کی ویکسین کی تشہیر کرنے کے لیے کیا کیونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، اداکارہ نے کہا کہ کینسر کی دوسری اقسام کے برعکس، سروائیکل کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے، اگر ہمیں شروعات میں اس کینسر کے بارے میں آگاہی مل جائے گی تو ہم بروقت اپنا علاج کرواسکتے ہیں اور اس طرح کوئی بھی مریض سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جان کی بازی نہیں ہارے گا، آخر میں اُنہوں نے اپیل کی کہ آئیے، ہم سب مل کر سروائیکل کینسر سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہوسکے۔پونم پانڈے کے اس ڈرامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد از جلد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے موت کا مذاق بنایا ہے۔اداکارہ کی جانب سے اپنے مرنے کی جھوٹی خبر پوسٹ کرنے پر مداحوں کی جانب ناگواری کا اظہار کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین مطالبہ کر رہے ہیں کہ جلد از جلد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے موت کا مذاق بنایا ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ کینسر کی آگاہی کے لیے ایک ہزار دوسرے طریقے بھی موجود ہیں۔ نامور اداکارہ اکتا کپور نے لکھا کہ کینسر کے لیے ایسی فضول مہم کی حوصلہ افزائی کرنے والی کمپنی پر مقدمہ چلنا چاہئے۔اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام پیچ پرمینجر نے لکھا تھا کہ ’پونم پانڈے کا انتقال ہوگیا ہے وہ سروائیکل کینسر کے آخری سٹیج پر تھیں۔پونم پانڈے کو کچھ روز قبل معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے اور یہ بیماری آخری سٹیج میں تھی، ان کا انتقال اتر پردیش میں اپنے آبائی شہر میں ہوا ہے۔پونم پانڈے کے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے بیان میں لکھا گیا کہ ’آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل وقت تھا، گہرے دکھ کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو کھو دیا ہے، انہیں سروائیکل کینسر تھا، اس مشکل وقت میں ہم پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں، ہم پونم کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Back to top button