بالی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر رہا

انڈونیشیا کی حکومت نے بالی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر کو سزا پوری ہونے سے قبل رہا کردیا۔
82 سالہ ابوبکر بشیر آچے میں دہشتگردی کیمپ چلانے کے الزام میں 15 سال سے قید کاٹ رہے تھے جبکہ انہیں 2002 میں بالی اور 2003 جکارتہ ہوٹل دھماکوں کا منصوبہ ساز سمجھا جاتا ہے۔
تاہم انہوں نے دھماکوں میں کسی بھی قسم کے کردار ادا کرنے کی تردید کردی تھی۔ابوبکر بشیر پر دہشتگردی کے کیمپ چلانے کے الزامات ثابت ہوگئےتھے اور مقامی عدالت نے 2011 میں انہیں 15 سال قید کی سزا سنائی تھی جو 2025 میں مکمل ہونی تھی۔
وزارت قانون اور انسانی حقوق نے انسانی اور طبی بنیادوں پر ابوبکر بشیر کی سزا میں نرمی کی اور وہ رہائی کے بعد جزیرہ جاوہ میں اپنے آبائی علاقہ منتقل ہوگئے ہیں۔بالی اور جکارتہ دھماکوں میں غیرملکیوں سمیت 368 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ان دھماکوں میں جاں بحق افراد کا تعلق دنیا کے 21 ممالک سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button