ببیتا جی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

مشہور بھارتی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ببیتا جی‘ کا کردار ادا کرنے والی منمن دتہ کو سپریم کورٹ سے بڑاریلیف مل گیا۔
منمن دتہ نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اپنی میک اپ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے دلت برادری کے خلاف لفظ ’بھنگی‘ کا استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد ببیتا جی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ منمن دتہ نے ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد اسے ڈیلیٹ کیا اور سب سے معذرت کی۔
دلت برادری سے تعلق رکھنے والوں نے مختلف تھانوں میں منمن دتہ کے خلاف 5 مقدمات درج کرائے جن کا انہیں سامنا ہے۔
آج سپریم کورٹ کے دو رکنی بیچ نے مقدمات کے خلاف منمن دتہ کی درخواست پر سماعت کی اور تمام 5 مقدمات کو ضم کردیا۔ سپریم کورٹ میں منمن دتہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منمن دتہ کو لفظ کا مطلب نہیں معلوم تھا، انہوں نے اپنی ویڈیو پر معافی بھی مانگی اور اسے فوراً ڈیلیٹ کیا۔

Back to top button