بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا

نیپرا نے بجلی 4 روپے 33 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، سی پی پی اے نے نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔
چئیرمین نیپرا نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ریفائنریاں چلانے کے لئے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا نہ کی جائے، ریفائنریز کو چلانے کے لئے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، 6 ارب روپے کی سابق ایڈجسٹمنٹ اوراعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کم کیوں ہوئی؟پلانٹس کی جبری بندش کے باوجود شیڈول کی بندش کیوں ہوئی۔
این پی سی سی نے بتایا کہ حب چائنا ، تھر کول سمیت کچھ پلانٹس بند تھے تو بجلی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی، چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا آپ کو بجلی جتنی مہنگی ملے آپ کواس کی پرواہ نہیں۔

Back to top button