وجیہہ سواتی قتل کیس: ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

امریکی شہری وجیہہ سواتی کے اغواء و قتل کیس کے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، پولیس کی جانب سے ملزموں کو مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزموں سے آلہ قتل اور لاش لکی مروت منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کرنی ہے جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزموں رضوان حبیب، حریت اللہ اور سلطان خان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی، ملزموں کا ریمانڈ سول جج طارق خان کی عدالت سے حاصل کیا گیا، پولیس ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر واپس تھانہ سول لائنز روانہ ہوگئی۔
تاہم 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغواء ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔
پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا، اور بتایا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا۔

Back to top button