بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 580 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 580 میگاواٹ تک پہنچ گیا، مجموعی پیداور 19 ہزار 420 میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزار میگاوٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہو گیا، اس وقت میں ملک بھر میں 12 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق نجی پاور پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی کی پوری مقدار نہیں مل رہی ہے۔ حکومت نے ایل این جی کے سودے کر لئے ہیں اور رسد کیلئے ڈالروں میں ادائیگی ضروری ہے، لیکن ادائیگی نہ ہونے سے ایندھن کی فراہمی نہیں ہو رہی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 84 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 156 میگاواٹ ہے، ہوا سے 700ہزار میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار 112 میگاواٹ ہے۔

بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 166 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 274 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 916 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے ۔

Back to top button