گورنر پنجاب کی برطرفی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر کے عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
عمر سرفراز چیمہ کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو قسم کے اعتراضات لگائے، ایک یہ کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی ، دوسرا یہ کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔
کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ڈی نوٹیفائی تو وفاق نے کیا، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، صدر کا کہاں کیا اختیار ہے، کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے شدہ ہے ۔
عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کرکے لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
