بجلی کی طلب یومیہ 30 ہزار میگاواٹ سے متجاوز

ملک بھر میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی، جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ نیپرا نے بجلی پر ٹیرف7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے اور یہ ٹیرف تین مرحلوں میں بڑھایا جائے گا۔ بجلی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی اوپر جانے لگی ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روسی خام تیل کی خریداری سے متعلق ریفائنریوں کا جواب آ گیا ہے، کچھ نے کہا ہے کہ روسی تیل ان کے ہاں ریفائن ہو سکتا ہے اور کچھ نے کہا کہ نہیں ہو سکتا۔
