عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

سہولت فراہم کرنے کے لیے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پہلی عید سپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔
عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی۔ جب کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

Back to top button