برطانوی شہزادہ چارلس سیڑھیوں سے گرنے سے بچ گئے
ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کے موقع پر برطانیہ کے شہزادہ چارلس سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچ گئے۔
برطانوی شہزادہ چارلس ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق گلاسگو کانفرنس کی افتتاحی تقریرکے لیے سٹیج پر جا رہے تھے کہ سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے اور گرتے گرتے سنبھلنے میں کامیاب رہے۔
واقعہ کی وجہ سے ہال میں موجود ہر شخص چند لمحوں کے لیے انتہائی فکرمند ہوگیا تاہم 72 برس کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے اعتماد اور توازن بحال رکھا اور تقریرکی۔
