برگیڈیئر مظفر رانجھا کا عمران خان کو منہ توڑ جواب


تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان فراغت کے بعد سے مسلسلل فوج کے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں اور ریٹائرڈ فوجیوں کی دو تنظیموں کو بھی اپنے ساتھ لگا رکھا ہے۔ تاہم اب ریٹائرڈ فوجیوں نے بھی عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کو دبانے اور سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کے خلاف ردعمل ظاہر کرنا شروع کر دیا یے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے پولیٹیکل انجنیئرنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جھوٹے شخص کے الزام کا جواب دینا اپنی ہتک سمجھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فوج کو متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دی جانے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران نے فوج پر بے ہودہ الزام تراشی کا سلسلہ بند نہ کیا تو ان کا سخت ترین محاسبہ کیا جانا چاہئے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے حال ہی میں بریگیڈئیر مظفر رانجھا پر 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے ، اس کے الزامات بکواس ہیں ، چونکہ عمران خان نے دوبارہ قوم کے سامنے یہ نکتہ اٹھایا ہے تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے بھی جب عمران خان نے جھوٹا الزام لگایا تو اس سے متعلق میں نے 4 مئی کو انٹرویو دیا تھا کہ اس معاملے پر کمیشن بنائیں لیکن کمیشن بنانے سے پہلے ایک بیان حلفی بنائیں کہ جو بھی جھوٹا قرار پائے گا وہ بڑی سزا کے لئے تیار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے انٹرویو پر جب میڈیا نے عمران خان سے پوچھا تو ہر وقت جھوٹ بولنے والے اس شخص نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چار سال وزیراعظم رہا لیکن کسی فورم پر یہ معاملہ نہیں اٹھایا اب دوبارہ یہ معاملہ اٹھا رہا ہے ، انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک ہی مقصد ہے کہ فوج کو متنازعہ کرے۔ لیکن عمران یاد رکھے کہ میں اپنی ذاتی قربانی دے سکتا ہوں لیکن کسی صورت ادارے کو متنازعہ بنانے نہیں دوں گا، انہون نے کہا کہ جس بھی فورم پر عمران خان بیٹھ جائے اگر میرے ہاتھوں جھوٹا ثابت نہ ہو تو جو سزا دی جائے گی اسکے لئے تیار ہوں ۔

بریگیڈئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان کے الزام پہلے بعد میں نے دو سال قبل فوج چھوڑ دی تھی تا کہ یہ فوج پر انگلی نہ اٹھے، لیکن عمران خان جب سے وزرات عظمی سے اترا ہے اسکا دماغی توازان خراب ہوچکا ہے، یہ شخص کبھی مسلح افواج کے حق میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے سیاسی معاملے سے دور رہنے کی بات کی تو عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کس کس جگہ پر الزامات لگائے ، انکا کہنا تھا کہ قوم کو عمران خان کی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کسی بھی اوپن فورم پر بیٹھنے کے لئے تیار ہوں ، انٹیلی جنس آفیسر رہاہوں بہت کچھ جانتا ہوں، اب دوبارہ الزام لگایا تو عمران خان کے خلاف عدالت میں جائوں گا ۔

Back to top button