بشریٰ انصاری کتنے برس کی ہیں؟ سینئر اداکارہ نے انکشاف کردیا

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی عمر کبھی نہیں چھپاتیں، 70 برس کی عمر میں 50 برس کی نظر آنا اچھی بات ہے

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی عمر 70 برس ہے۔

ایک حالیہ ایونٹ میں اداکارہ نے اپنی عمر نہ چھپانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو فخر کے ساتھ بتاتی ہیں کہ وہ زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور انہیں عمر بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی عمر کبھی نہیں چھپائی۔ مجھے ایک بار کسی نے کہا کہ تم کیوں اپنی عمر بتا دیتی ہو، جس پر میں نے کہا کہ میری کون سی فلمیں چلتی ہیں جو میں عمر چھپاتی پھروں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں تو یہی کہتی ہوں کہ ہوگئی میں 70 برس کی، لگ نہیں رہی تو یہ اچھی بات ہے۔ اگر آپ 70 کے ہوتے ہوئے 50 کے لگ رہے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سے کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری ہے اور چونکہ میرا تعلق پنجاب سے تھا تو ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ میں پتلی اور کمزور ہوں، لیکن اب مجھے اس کا فائدہ ہورہا ہے۔

Back to top button