بلاول کا گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پیپلزپارٹی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 نومبر کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button