بلاول بھٹو کی پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں تیزکرنیکی ہدایت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پنجاب کی قیادت کو اختلافات بھلا کرانتخابی سرگرمیاں تیزکرنےکی ہدایت کردی۔
سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو آج پارلیمانی اجلاس کی قیادت کریں گے، اجلاس لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کا ہوگا۔ اجلاس میں تینوں ڈویژنز میں پارٹی امیدواروں پر مشاورت کی جائے گی۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فیصل ٹاؤن میں پی پی پی رہنما نوید چودھری کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ ساجدہ نوید کےانتقال پرتعزیت کی۔