بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے علاقوں بیلہ، چاغی اور اردگرد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر بتائی گئی ہے، زلزلے کا مقام بیلا کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔

Back to top button