بلڈ پریشر کی کمی بھی موذی بیماری قرار

 بلڈ پریشر بڑھنے کے ساتھ بلڈ پریشر کا کم ہو جانا بھی موزی بیماریوں میں شمار ہوتا ہے، عام طور پر ہم بلڈ پریشر کی کمی کو نظر انداز کر دیتے ہیں، کم بلڈ پریشر (hypotension) بالخصوص بوڑھے افراد میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ جانے یا ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر تک کا باعث بن سکتا ہے، علاوہ ازیں بلڈ پریشر میں یہ کمی اگر اچانک اور شدید ہو تو جسم آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے۔ یہ دل، دماغ اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بالآخر موت کی وجہ بن سکتا ہے۔سیویئر ہائپوٹینشن: یہ کسی حادثے کے نتیجے میں خون کا اچانک بہت زیادہ بہہ جانا، شدید انفیکشن، ہارٹ اٹیک یا شدید الرجک ردعمل کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا۔ آرتھواسٹیٹک ہائپوٹینشن: اس میں بلڈ پریشر اس وقت گر جاتا ہے جب آپ لیٹنے کی حالت سے فوراً کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس قسم کا کم بلڈ پریشر عام طور پر صرف چند سیکنڈ یا منٹ تک رہتا ہے۔نَرو میڈیئیٹ ہائپوٹینشن (NMH): یہ زیادہ تر نوجوان بالغوں اور بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص طویل وقت سے کھڑا ہو۔

Back to top button