بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلا ن کردیا

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئےثانیہ مرزا نے لکھا کہ کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں، ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا آنسو اورخوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے۔ ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے بہت یاد آئے گی۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو انکے کیرئیر کا آخری میچ تھا۔

واضح رہےکہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن جیتا تھا۔

Back to top button